کابل(نیوزڈیسک)پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ افغان صوبے پکتیا سے پاکستان کے ضلع کرم میں مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ابادی کی نقل مکانی شروع ہو گئی ہے۔افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں۔

یہ صورت حال شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گرد حملے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔
ادھر کابل حکومت کے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی لیکن ایسے علاقے موجود ہیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم افغانستان میں کسی غیر ملکی گروہ کی موجودگی کے دعوں کو مسترد کرتے ہیں اور کسی کو افغان سرزمین کے استعمال کی جازت نہیں دیتے۔
