لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی ہے، یہ 2 ہزار 5 سو فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔
ریلوے ترجمان کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے۔
مال گاڑی 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کراچی سے 3ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی جس کی اوسط رفتار 38 کلو میٹر رہی۔
پاکستان ریلوے نے ملکی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی
ڈھائی ہزار فٹ لمبی گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل
گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن GEU-40 کے ذریعے چلایا گیا
گاڑی کراچی سے 3000 ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی
ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے pic.twitter.com/FBpB9phxuk
— Pakistan Railways (@PakrailPK) March 15, 2024
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ مال گاڑی 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ٹرین سے سڑک پر ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔