مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)غزہ کے فلسطینیوں کو بمباری کے ساتھ بھوک سے مارنے کی اسرائیلی سازش، شمالی غزہ میں کھانے پینے کی قلت سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ غذائی قلت سے 2 ماہ کے بچے کا کمال عدوان اسپتال میں انتقال ہوا۔اس کے علاوہ الشفا اسپتال میں بھوک اور پیاس سے فلسطینی لڑکی انتقال کرگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہناتھا کہ غزہ میں کھانے پینے کی قلت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا اور برطانیہ نے غزہ تک براہ راست امداد پہنچانے کی بجائے امداد کی رسائی مزید مشکل بنانے کا منصوبہ تشکیل دے دیا۔
اس منصوبے کے تحت غزہ میں فضا سے امدادی پارسل ہجوم پر آگرا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔