Gas Leakage Web ad 1

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کل سے ہوگا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج2024کا5مارچ سے باقاعدہ آغاز کر دیا جائیگا جو چاند رات تک جاری رہے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

سال 2023کی طرح اس سال بھی وزیر اعظم پاکستان نے عوا م کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا ہے جو کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک پہنچائے گا۔ وفاقی حکومت کے اس خصوصی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19بنیادی اشیاء خوردونوش بشمول آٹا،گھی،خوردنی تیل، چینی،دال چنا،سفید چنے،بیسن،کجھور،چاول،چائے،مصالحہ جات،دودھ اور مشروبات رعائتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان کے دوران عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام غذائی اجناس کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے گی۔اس دفعہ یہ رعایت ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے بی آئی ایس پی میں PMT-40کی بجائےPMT-60 کے رجسٹرڈغریب اور متوسط خاندانوں کو ملے گی اور پی ایم ٹی۔60کی وجہ سے 20کروڑعوام اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سبسڈی کے نتیجے میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا648روپے، گھی فی کلو 365روپے، ، چینی109روپے فی کلو، جبکہ خوردنی تیل پر25روپے فی لیٹر، دال چنا پر25روپے فی کلو،سفید چنے پر25روپے فی کلو،بیسن پرفی کلو50روپے،کجھور پر 50روپے فی کلو،باسمتی چاول پر 25روپے فی کلو،سیلہ چاول پر25 روپے فی کلوروپے،ٹوٹا چاول 25روپے فی کلو،چائے) 800گرام) پر 100روپے، ٹیٹرا پیک دودھ پر 30روپے لیٹر خصوصی رعایت دی جائیگی۔ مصالحہ جات اور مشروبات بھی سستے داموں فروخت کئے جائینگے جو کہ بلاشبہ ایک فلاحی اور مثالی اقدام ہے جس سے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گااور یہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ا س ماہ رمضان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)میں PMT-60میں رجسٹرڈ افراد کو 20کلو آٹا، 5کلو چینی، 5کلو گھی، جبکہ 3کلو چاول، دالیں، اور کوکنگ آئل ماہانہ کے حساب سے فراہم کئے جائینگے۔ جبکہ دیگر اشیاء کی خریداری پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔مزید ازاں اپنی اہلیت جاننے کیلئے یو ٹیلیٹی سٹورز کی ویب سائٹ http:/usc.org.pk/ramazan/subsidy/score/search سے رجوع کریں۔جو افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)میں رجسٹرڈ نہیں ہے وہ فوری طور پر بی آئی ایس پی(BISP) کے علاقائی دفاتر یا مخصوص یوٹیلیٹی سٹور پر موجود بی آئی ایس پی(BISP) رجسٹریشن کاوئنٹرز سے رابطہ کریں.
بی آئی ایس پی (BISP)کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے وینڈرز اور سپلائرز کے ساتھ ملکرخصوصی رعایت کا اہتمام کیا ہے جس کی وجہ سے تمام اشیاء بغیر کسی حد بندی کے رعایتی قیمتوں پر حاصل کر سکیں گے۔
جنرل صارفین کیلئے 1000سے زائد اشیاء پر بھی 15%تک خصوصی رعائت دی گئی ہیں۔ جسکی لسٹیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کیلئے تما م سٹوروں میں ٓاویزاں کی جائینگی۔رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے عوام کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا اور انکو انکی دہلیز پر معیاری اور سستی اشیاء کا حصول ممکن ہوگا۔رمضان کے دوران ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز عوام کی خدمت کیلئے معمول کے مطابق کھلے رہینگے۔

پیکج کی مانیٹرنگ کیلئے ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کریگی اسکے علاوہ پیکج کی شفافیت کیلئے ویجیلنس کو بھی مزید موثر بنایا گیا ہے اور مختلف ویجیلنس ٹیمیں پورے پاکستان میں پیکج کی مانیٹرنگ کریگی تا کہ رمضان پیکج کے تمام تر فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور ورکرز دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں 0800-05590پر کال کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.