ایڈیٹوریلتازہ ترین

بلاول بھٹو نے آج غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، عمر ایوب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے آج غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، ان کو سائفر میکانزم کا علم نہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سائفر ڈاکومنٹ رکھنا ملٹری سیکریٹری برائے وزیرِ اعظم کا کام ہے، کیس چلنا ہے تو ان افراد پر چلنا چاہیے، سائفر کیس میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کی جانب سے لائیو نشریات نہ چلانے پر پارلیمنٹ میں نکتہ اٹھایا، میں وزیرِ اعظم کا امیدوار تھا تو میری تقریر کیوں نہ چلائی گئی، شہباز شریف کی تقریر چل سکتی ہے تو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی کیوں نہیں چل سکتی، ہمارے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button