Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب میں حج کےحوالےسے پھیلنے والی افواہوں پراہم وضاحت آگئی

0

سعودی عرب میں حج کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر اہم وضاحت آگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ حج شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور تمام انتظامات پہلےسےطےشدہ شیڈول کےمطابق مکمل کیےجائیں گے۔

سفیر کے مطابق سعودی حکومت حج امور کو منظم انداز میں بروقت انجام دے رہی ہے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیرمصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی اعتماد کیا جائے اور حج کے حوالے سے غلط خبریں عوام میں تشویش پیدا کر سکتی ہیں۔

پروازیں

وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی اور کہا شیڈول عیدالفطر کےبعد جاری کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے حج 2026 کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر موجودہ صورتحال کے باوجود حج انتظامات میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی اور تمام تیاریاں مقررہ شیڈول کے مطابق تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ عازمینِ حج کے لیے ویزوں کے اجرا کا عمل مکمل تیزی سے جاری ہے تاکہ عازمین کو وقت پر سفری دستاویزات فراہم کی جا سکیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سہولیات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.