Gas Leakage Web ad 1

پاکستان انڈر 19 نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز اپنے نام کر لی

0

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں زمبابوے انڈر 19 کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی۔

Gas Leakage Web ad 2

فائنل میں زمبابوے کی ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے مائیکل بلگناٹ 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ پاکستان کی طرف سے عمر زیب نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے ہدف انتہائی آسانی سے 16.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی فتح میں سمیر منہاس نے مرکزی کردار ادا کیا جنہوں نے 114 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی۔ اس دوران سمیر منہاس نے یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے صرف 42 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے بھارتی کھلاڑی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

محمد شایان 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور سمیر منہاس کے ساتھ مل کر ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔ شاندار کارکردگی پر سمیر منہاس کو فائنل کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے نہ صرف تین ملکی سیریز اپنے نام کی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.