Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان: غلام عباس نے نگران وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھال لیا

0

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے غلام عباس نے نگران وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نگران دور میں شفافیت، آزادیٔ اظہار اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

غلام عباس نے کہا کہ اطلاعات تک عوام کی رسائی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا جبکہ سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل نظام کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کا مقصد منصفانہ اور غیر جانبدار ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے غلام عباس کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں گے

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.