sui northern 1

واٹر چینلز کی مرمت اور نئے واٹر چینلز کی تعمیر کرکے گلگت بلتستان کے زرعی زمین میں اضافہ کیاجائے,نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

0
Social Wallet protection 2

گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمدنے محکمہ واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن (آبپاشی)کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کیلئے واٹر ٹاؤر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں پر موجود گلیشیرز اور جھیلوں کی تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
محکمہ آبپاشی گلگت بلتستان میں زرعی شعبے کی فروغ دینے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف نالوں میں موجود قدرتی آبی ذخائر کے درست استعمال سے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور زرعی شعبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے مختلف نالوں میں چیک ڈیمز تعمیر کرنے کے حوالے سے سرویز کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بند تعمیر کرنے کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نیشنل فلڈ کمیشن کی جانب سے ان منصوبوں کی جلد منظوری کو یقینی بنانے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واٹر چینلز کی مرمت اور نئے واٹر چینلز کی تعمیر کرکے گلگت بلتستان کے زرعی زمین میں اضافہ کیاجائے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے گلگت بلتستان بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈونرز کے تعاون سے صوبے میں موجود تمام آبی ذخائر اور گلیشیرزکا مکمل سائنٹفک ڈیٹا تیار کیا جائے۔ محکمہ آبپاشی کی افادیت کومدنظر رکھتے ہوئے اس نوزائیداہ محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری واٹر مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ گلگت میں موجود تاریخی اہمیت کے دونوں نہروں کی صفائی اور بہتری کیلئے منصوبے پر کام کریں جو یہاں کے عوام کا مطالبہ ہے ان نہروں کی مرمت اور صفائی سے علاقے کی خوبصورتی اور زراعت کو فروغ دیا جاسکے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.