خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر واضح تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرتی تو مجبوراً گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے مقصد پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر صوبے کے حالات خراب ہوئے تو گورنر راج کا اختیار استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ "صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔”
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری
انہوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کر سکے گی۔ فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے، سڑکوں پر کوئی فیصلے نہیں ہوتے۔”
گورنر نے مزید کہا کہ "جیل جانا کوئی بڑی بات نہیں، پاکستان کی تقریباً ہر سیاسی شخصیت جیل گئی ہے۔” انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے طنزیہ لہجے میں کہا کہ "یہ لوگ ریہرسل کریں پھر انہیں پتا چلے گا کہ کیسے گورنر ہاؤس آتے ہیں۔”