فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

0

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ تاریخ کا پہلا ورلڈ کپ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 104 میچ کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی میچ 11 جون 2026 کو میکسیکو سٹی سٹیڈیم میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ دلچسپ ری پلے ہوگا، کیونکہ 2010 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان تھا۔

فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے یہ لوگ پھر اقتدار چاہتے ہیں: طلال چوہدری

امریکہ کی ٹیم اپنا پہلا میچ 12 جون کو لاس اینجلس میں پیراگوئے کے خلاف کھیلے گی۔ اسی روز کینیڈا بھی ٹورنٹو میں یورپی پلے آف فاتح کے خلاف میدان میں اترے گا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ کا 1000 واں میچ 20 جون کو تیونس اور جاپان کے درمیان مونٹیری، میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ دیگر اہم میچز میں انگلینڈ بمقابلہ کروشیا (17 جون، ڈلاس)، برازیل بمقابلہ مراکش (13 جون، نیویارک) اور جرمنی بمقابلہ کیوراساؤ (14 جون، ہیوسٹن) شامل ہیں۔

فیفا نے تمام میچوں کے اوقات اور مقامات کا انتخاب درجہ حرارت، سفری سہولیات اور عالمی ٹائم زونز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، تاکہ دنیا بھر کے شائقین زیادہ سے زیادہ میچ براہ راست دیکھ سکیں۔

ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے درخواستیں 11 دسمبر 2025 سے 13 جنوری 2026 تک فیفا کی ویب سائٹ پر وصول کی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.