sui northern 1

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کر دیا

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کر دیا

0
Social Wallet protection 2

بنگلادیش کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب تک باضابطہ طور پر کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے ہیں۔

sui northern 2

شکیب الحسن نے گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کے خلاف سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔ تاہم سیاسی تبدیلیوں کے بعد انہیں وطن واپسی کی سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی، جس کی وجہ سے وہ ایک سال سے زائد عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں اور اس دوران انہوں نے بنگلادیش کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر مرچ سپرے حملہ، 3 سالہ بچے سمیت 21 افرادمتاثر

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ وہ اب بھی مختلف لیگز میں کھیل رہے ہیں تاکہ فٹ رہیں اور موقع ملتے ہی وطن واپس آ کر ایک مکمل سیریز (ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ) کھیل کر اپنے مداحوں کے سامنے باضابطہ طور پر ریٹائر ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا دیرینہ خواب ہے کہ وہ اپنے شائقین کو گھر میں کھیل کر الوداع کہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے سپورٹس ایڈوائزر نے اس سے قبل اشارہ دیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکیب الحسن کو قومی ٹیم میں واپس نہیں لیا جائے گا، جس سے ان پر غیرعلانیہ پابندی کی تصدیق ہوئی تھی۔

شکیب الحسن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں زیادہ باؤلنگ کی وجہ سے انہوںںے تھکن کے باعث جان بوجھ کر اپنے باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کی تھی، جس کے بعد انہیں ایکشن ٹیسٹ میں ناکامی ہوئی۔ چند ہفتوں کی تربیت کے بعد انہوں نے اپنا ایکشن درست کیا اور دوبارہ باؤلنگ کی اجازت حاصل کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.