بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں بھارتی فوج کے ایک تربیتی مشق کے دوران ایک بکتر بند ٹینک نہر میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر مرچ سپرے حملہ، 3 سالہ بچے سمیت 21 افرادمتاثر
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینک اندرا گاندھی نہر عبور کرنے کی کوشش میں اچانک توازن کھو کر پانی میں دھنس گیا۔ ٹینک میں موجود دو فوجیوں میں سے ایک باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسرا اندر ہی پھنس گیا۔
ریسکیو آپریشن میں پولیس، ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کام کیا اور بعد میں فوجی اہلکار کی لاش برآمد کر لی گئی۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب بھارتی فوج کی تربیتی مشقوں کے دوران حادثات رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس لداخ میں ایک ٹینک دریا میں بہہ جانے سے پانچ افسران ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2022 میں فائرنگ مشق کے دوران ٹینک پھٹنے سے دو افسران جاں بحق ہوئے تھے۔ ان واقعات نے بھارتی فوج کی تربیتی حفاظتی انتظامات اور پیشہ ورانہ اہلیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔