لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی ایک پارکنگ گیراج میں پیش آنے والے ایک تشدد آمیز واقعے میں 21 افراد مرچ سپرے سے متاثر ہوئے، جبکہ ایک خاتون کا سوٹ کیس بھی چھین لیا گیا۔ متاثرین میں ایک 3 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب چار افراد نے لفٹ میں موجود ایک خاتون پر مرچ سپرے جیسا مادہ چھڑک کر اس کا سامان لوٹ لیا۔ لفٹ میں موجود دیگر مسافر اور قریبی افراد بھی اس کیمیکل کی زد میں آ گئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد ایک 31 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر کے مطابق، متاثرہ خاتون اور ملزمان ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ابتدائی طور پر اس واقعے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا رہا۔
ایمبولینس سروس نے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی اور 5 افراد کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔ واقعے کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر آپریشن عارضی طور پر متاثر ہوا، تاہم اب معمولات بحال ہو چکے ہیں۔