sui northern 1

ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے

ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے

0
Social Wallet protection 2

ایران میں منعقد ہونے والے کش اینوکس ٹیک ایکسپو 2025 میں ‘ایڈوانسڈ ہیومنائڈ روبوٹس’ کے نام سے دو روبوٹس پیش کیے گئے تھے۔ تاہم بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ اصل روبوٹس نہیں تھے، بلکہ انسان تھے جو خاص لباس اور میک اپ میں تھے۔

sui northern 2

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، ’را‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات، اداروں کی تصاویر برآمد

ویڈیوز اور فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ یہ ‘روبوٹس’ انسان کی طرح سانس لے رہے تھے، ان کی پلکیں جھپک رہی تھیں اور ان کی جلد پر دانے یا داغ موجود تھے، جو کسی مشین میں ممکن نہیں ہوتے۔

اس نمائش کو کسی ریاستی یا تحقیقی ادارے کی پیشکش نہیں سمجھا جانا چاہیے، بلکہ یہ ایک نجی کمپنی کی تشہیری پرفارمنس تھی۔ اس کا مقصد روبوٹک ٹیکنالوجی میں کسی حقیقی پیش رفت کی نمائش کرنا نہیں تھا، بلکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انسانوں کو روبوٹ کے روپ میں پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا اور تکنیکی حلقوں میں اس واقعے پر شدید تنقید کی گئی۔ بہت سے لوگوں نے اسے ٹیکنالوجی کے نام پر دھوکا اور سائنسدانوں کی نمائندگی کے دعوے کے خلاف قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.