sui northern 1

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، ’را‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات، اداروں کی تصاویر برآمد

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، ’را‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات، اداروں کی تصاویر برآمد

0
Social Wallet protection 2

سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے وابستہ 12 دہشت گردوں کو لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈی بم اور نقدی برآمد کی گئی۔
جو 500 کروڑ دیتا ہے وہ ہی وزیراعلیٰ بنتا ہے: سدھو کی اہلیہ نے طوفان کھڑا کردیا
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں کے پاس سے ملک کے حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشنز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

sui northern 2

فیصل آباد سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا مقصد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانا اور مذہبی منافرت کو ہوا دینا تھا۔ گرفتار افراد میں لاہور سے سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز، فیصل آباد سے دانش، اور بہاولپور سے رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے ایک فیس بک آئی ڈی ‘عادل’ کی مدد سے یہ گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں، جو انڈیا میں را کے آپریٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ گرفتار افراد میں سے سکھ دیپ سنگھ پیدائشی طور پر عیسائی تھا، جس نے کچھ عرصہ قبل مذہب تبدیل کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ ملتی تھی۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتاری کے دوران آئی ای ڈی بم، 7 ڈیٹونیٹر، 2 حفاظتی فیوز، 102 فٹ وائر، موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.