لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد 100 دن کی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے پوری قوم سے رسمی معافی مانگی۔
ڈکی بھائی نے ویڈیو کے آغاز میں واضح کیا کہ یہ ویڈیو ان پر لگنے والے الزامات کی وضاحت کے لیے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا، "اگر میرے کسی بھی کنٹینٹ یا پروموشن کا منفی اثر کسی پر پڑا ہو تو میں اس کے لیے معافی چاہتا ہوں۔ میرا ہمیشہ سے مقصد صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنا رہا ہے۔”
یورپی یونین نے “ایکس” پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ عدالتی کارروائی میں پورا تعاون کریں گے اور عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔
ڈکی بھائی نے اپنی گرفتاری کے دن کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 16 اگست 2025 کی صبح وہ گھر پر تقریب کے بعد خوشی سے جاگے، لیکن اگلے ہی دن 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک پرواز کے دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے 26 نومبر کو انہیں 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔