sui northern 1

وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6کرنے کااعلان

وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6کرنے کااعلان

0
Social Wallet protection 2

فیصل آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد-پنڈی بھٹیاں موٹروے کو 4 لینز سے بڑھا کر 6 لینز کرنے کا اعلان کیا۔

sui northern 2

بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ فیصل آباد-لاہور جی ٹی روڈ پر جلد کام شروع ہوگا۔

اپنے خطاب میں وزیر مواصلات نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی ہے اور فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ "ہمارے فوجی سرحد پر ہمارے بچوں کے لیے اپنا سینہ گولیوں کے آگے کرتے ہیں،” انہوں نے کہا، اور سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرمندہ ہونے کا کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی شاہین طیاروں نے بھارت کے 7 جنگی جہاز گرائے، اور ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.