سپین کے شہر الیکانٹے میں ایک خاتون کو دفتر بہت جلد پہنچنے کی وجہ سے کمپنی نے ملازمت سے برطرف کر دیا، جس کے بعد انہوں نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون روزانہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں، جبکہ معاہدے کے تحت کام کا آغاز 7:30 بجے ہونا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں سے پہلے کام شروع کر دیتی تھیں جس پر مالک نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
ساگ کیوں ہے سردیوں کی طاقت؟ فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
سال 2023 میں انہیں اس رویے پر پہلی مرتبہ خبردار کیا گیا، تاہم انہوں نے معمول میں تبدیلی نہ لائی اور اسی طرح جلد آنا جاری رکھا۔ اس سال کے آغاز میں کمپنی نے انہیں سنگین بدانتظامی کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیا۔
مالک کا مؤقف تھا کہ وہ اتنی جلدی آ کر مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہی تھیں اور کمپنی کے لیے کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہی تھیں۔ ملازمہ نے اس برطرفی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکانٹے کی سوشل کورٹ میں اپیل دائر کی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کمپنی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملازمہ نے بار بار دیے گئے انتباہات کو نظر انداز کیا اور ان کا رویہ ملازم اور مالک کے باہمی اعتماد کے تعلق کو متاثر کر رہا تھا۔ عدالت نے اسے سنگین طرزِ عمل قرار دیتے ہوئے برطرفی کو درست قرار دیا۔