اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید کا انتقال ہو گیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ان کے کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
ایف آئی اے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر 13 مسافر آف لوڈ کر دیے
عبدالرشید نے سیف گیمز 2004 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا اور بیجنگ اولمپکس 2008 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہیں 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔