فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی ایک نجی پرواز کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
تھانہ کوہسار پولیس ایس ایچ او میاں خرم کی قیادت میں بڑی کاروائی
ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر بظاہر دبئی کے ذریعے جدہ جا رہے تھے، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان کے بیانات مشکوک پائے گئے۔
تفتیش کے دوران مسافروں کے موبائل فونز سے مشتبہ چیٹس اور نمبرز بھی برآمد ہوئے، جس کے بعد انہیں سفر سے روک دیا گیا۔
واقعے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔