sui northern 1

جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات

جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات

0
Social Wallet protection 2

کراچی:
جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنا دیا گیا۔
پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں، عطا تارڑ
صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے ایک جج اور دو صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری کے احکامات جاری کیے۔ وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قائم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔

sui northern 2

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس کامران خان ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

تمام تقرریاں آئین کے آرٹیکل 193 اور آرٹیکل 177 کے تحت کی گئی ہیں اور یہ جج صاحبان کے حلف اٹھانے کے بعد مؤثر ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.