sui northern 1

پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں، عطا تارڑ

پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں، عطا تارڑ

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع کھو دیا ہے، اب اگر بات کرنی ہے تو وہ عمران خان کے بغیر پارلیمنٹ میں کی جائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ نہ ملاقات کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی کو جمع ہونے دیا جائے گا۔

sui northern 2

عطا تارڑ کے مطابق جیل سے سیاسی مہم چلانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچایا اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر نقصان پہنچایا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہیں اور ان کی جماعت نے وہ کام کیے جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے جو ریاست کے خلاف سنگین کارروائی تھی۔

آسٹریلیا نے افغان چیف جسٹس، 3 وزرا پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں

انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران سیاسی ہدایات دی گئیں، اسی لیے ملاقاتیں بند کی گئی ہیں۔ جیل کے باہر بدامنی کی کوشش ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت کا دروازہ بند ہو چکا ہے کیونکہ انہوں نے موقع ضائع کر دیا۔ حکومت انتشار پھیلانے والوں، دہشت گردی یا انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والوں سے مذاکرات نہیں کرے گی۔ اگر پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کے بغیر پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر کوئی راستہ چاہیے تو انہیں معذرت کرنا ہوگی اور ماننا ہوگا کہ ان کے قائد نے نقصان دہ بیانات دیے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی طالبان جیسی سوچ رکھتے ہیں، اسامہ بن لادن کو شہید کہتے ہیں اور دہشت گردوں کے بیانیے کو آگے بڑھاتے ہیں، اسی لیے ان کی سیاسی گنجائش کم ہو چکی ہے۔

آخر میں عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج ایک سنجیدہ آپشن ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اب ان کے پاس نہ پارٹی بچی ہے اور نہ نشان۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.