sui northern 1

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، رفح کراسنگ محدود کرنے پر شدید مذمت

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، رفح کراسنگ محدود کرنے پر شدید مذمت

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، خطے کی صورتحال اور خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران پر بات ہوئی۔

sui northern 2

دونوں وزرائے خارجہ نے کہا کہ فلسطینی شہری بہت مشکل حالات میں ہیں اور عالمی برادری کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے رفح کراسنگ کو محدود کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اس فیصلے سے غزہ کے متاثرہ لوگوں کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ کو بند یا محدود کرنا بین الاقوامی اصولوں اور امن منصوبے کی خلاف ورزی ہے۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ غزہ تک انسانی امداد بلا رکاوٹ پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں گی۔

سعودی وزیر خارجہ نے بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔

گفتگو کے اختتام پر دونوں ممالک نے خطے میں دیرپا امن کے لیے باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.