کراچی:
فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کو مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کی جانب سے کھاد کے شعبے میں نویں مرتبہ بہترین کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کراچی میں منعقدہ 40ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب میں ایف ایف سی کے ہیڈ آف انویسٹر ریلیشنز، سید عمران رضوی نے وصول کیا۔
یہ معزز ایوارڈ ایف ایف سی کی شاندار کارپوریٹ گورننس، موثر انتظامی طریقہ کار، صنعتی جدت اور حصص یافتگان کے لیے مسلسل قدر افزائی کے اصولوں کا اعتراف ہے—وہ امتیازی خصوصیات جو کمپنی کے آغاز سے اس کا حصہ رہی ہیں۔
ایف ایف سی نے اس کامیابی کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دانشمندانہ قیادت اور ایم ڈی اینڈ سی ای او جناب جہانگیر پراچہ کی سربراہی میں مینجمنٹ ٹیم کی انتھک محنت، لگن اور استقامت کا نتیجہ قرار دیا۔
کمپنی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی صنعت میں اپنا قائدانہ کردار برقرار رکھے گی، ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی اور نئے معیار قائم کرتی رہے گی۔