Gas Leakage Web ad 1

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا

0

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایوارڈ کی تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے محنت کو سراہا گیا۔
جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد اور عزم کا اعتراف ہے اور ایسے اعزازات فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور سماجی خدمت کے کام کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو میں احسن خان نے لکھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں واقعی ایک اہم دن تھا اور انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.