Gas Leakage Web ad 1

ملائیشیا میں قدرتی آفات سے ہلاکتیں، وزیر اعظم کا ملائیشین ہم منصب سے اظہار تعزیت

ملائیشیا میں قدرتی آفات سے ہلاکتیں، وزیر اعظم کا ملائیشین ہم منصب سے اظہار تعزیت

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ملائیشیا داتو سری انور ابراہیم سے حالیہ سمندری طوفان اور سیلاب پر اظہار یکجہتی کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ملائیشیا میں ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور زمین کھسکنے کے باعث جانی نقصان اور املاک کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے جان بحق افراد کے لیے دُعا اور زخمیوں اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سپریم کورٹ، انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی گئی
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ملائیشین عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتا ہے اور ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے امدادی کارروائیوں میں جس قسم کی بھی معاونت درکار ہوگی، فراہم کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.