Gas Leakage Web ad 1

جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت

جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت

0

اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنایا جائے گا اور مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن سسٹم میں اصلاحات کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ، انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی گئی

وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کیں اور جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، جس کے ذریعے معلوم ہو سکے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپورٹ شدہ افراد کے پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد دوبارہ ویزہ نہ ملنے کو یقینی بنایا جائے گا، اور یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا۔ جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کا شفاف نظام وقت کا بنیادی تقاضہ ہے، اور لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات ہونا ضروری ہیں۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز پروٹیکٹر اور امیگریشن سسٹم میں بہتری کے لیے وزارت داخلہ سے تعاون کرے گی۔

اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن اور نامکمل دستاویزات والے افراد کے خلاف کارروائی، ای ڈرائیونگ لائسنس، پروٹیکٹر اسٹامپ اور امیگریشن امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین نادرا، ڈی جی و ڈائریکٹرز ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.