Gas Leakage Web ad 1

سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟ کیا احتیاط کی جائے؟

سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟ کیا احتیاط کی جائے؟

0

سرد موسم آتے ہی بالوں کا گرنا ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ بن جاتا ہے۔ گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں بال زیادہ جھڑتے ہیں اور یہ شکایت ہر عمر کے افراد میں دیکھی جاتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ خشک موسم ہے۔ سرد ہوا نہ صرف جلد بلکہ کھوپڑی کی نمی بھی کم کر دیتی ہے، جس سے خشکی پیدا ہوتی ہے اور بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ اسی دوران بہت سے لوگ خشکی سے نجات کے لیے روزانہ یا ضرورت سے زیادہ تیل لگانا شروع کر دیتے ہیں، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تیل لگانا الٹا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے کھوپڑی پر فنگس بڑھتی ہے اور خشکی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تیل شیمپو سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے لگانا زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

سردیوں میں ٹوپی، اسکارف اور کمبل کا استعمال بھی بالوں پر رگڑ پیدا کرتا ہے، جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اسی لیے رات کو سوتے وقت ریشمی یا نرم کپڑے کی ٹوپی کا استعمال بہتر سمجھا جاتا ہے، جبکہ روئی یا سخت مٹیریل کی ٹوپیاں نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

ایک اور بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ سردیوں میں دھوپ کم ملنے کے باعث وٹامن ڈی کی سطح کم ہوسکتی ہے، جو بالوں کے جھڑنے کو تیز کرتی ہے۔ غیر معمولی جھڑاؤ کی صورت میں وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروانا مفید سمجھا جاتا ہے۔

یوٹیوب ری کیپ، صارفین نے 2025 میں سب سے زیادہ کیا دیکھا؟

بالوں کے جھڑنے میں آلودگی، ذہنی دباؤ، ہارمونز کی تبدیلی اور ناقص غذا بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کھوپڑی پر مضر ذرات جمع کر دیتی ہے، جبکہ کلورین ملا پانی بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ غذائیت کی کمی، خصوصاً آئرن، زنک، اومیگا تھری اور وٹامنز کی کمی سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔ موسمی پھل جیسے کینو، مالٹے، امرود اور سبز سبزیاں کھوپڑی کی صحت بہتر کرتی ہیں، جبکہ مچھلی، بادام، اخروٹ اور السی میں موجود اومیگا تھری بالوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

سردیوں میں شیمپو کم استعمال کرنا، بہت گرم پانی سے پرہیز کرنا، نیم گرم پانی سے بال دھونا اور ہلکے شیمپو و کنڈیشنر کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے۔ بالوں کو خشک کرتے وقت سخت رگڑ سے بچنا چاہیے اور نرم تولیے سے ہلکے انداز میں سکھانا بہتر ہوتا ہے۔

ذہنی دباؤ بھی بال گرنے کا باعث بنتا ہے۔ سردیوں میں باقاعدہ ورزش، تازہ ہوا میں وقت گزارنا اور واک ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

اگر بال تیزی سے جھڑنے لگیں، خالی جگہیں نظر آنے لگیں یا اچانک بال گرنا شروع ہو جائے تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے کیونکہ یہ بعض طبی مسائل کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ متوازن خوراک، مناسب نگہداشت اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے سردیوں میں بال گرنے کے مسئلے کو واضح حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.