Gas Leakage Web ad 1

یوٹیوب ری کیپ، صارفین نے 2025 میں سب سے زیادہ کیا دیکھا؟

یوٹیوب ری کیپ، صارفین نے 2025 میں سب سے زیادہ کیا دیکھا؟

0

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے یوٹیوب ری کیپ 2025 متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے ہر صارف سال بھر میں دیکھی جانے والی ویڈیوز، چینلز اور موضوعات کا آسان خلاصہ دیکھ سکتا ہے۔ یہ فیچر صارف کی دلچسپیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ کس نوعیت کے ویور ہیں، جیسے ایڈونچرر، کریئیٹو اسپرٹ یا ڈریمر۔
پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
یہ فیچر پہلے شمالی امریکا میں فعال ہوچکا ہے اور رواں ہفتے دنیا بھر میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یوٹیوب ری کیپ زیادہ سے زیادہ 12 کارڈز پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز، بار بار دیکھے گئے چینلز، دیکھنے کے رجحانات اور صارف کی شخصیت کی جھلک شامل ہوتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر صارفین کی رائے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جس کے لیے نو مختلف مراحل میں فیڈبیک جمع کیا گیا۔ اس عمل سے صارفین کی کئی شخصیات سامنے آئیں، جن میں ایڈونچرر، اسکل بلڈر، کریئیٹو اسپرٹ، سن شائنر، ونڈر سیکر اور کنیکٹر شامل ہیں، جبکہ فلاسفر اور ڈریمر جیسے پروفائل نسبتاً کم پائے گئے۔

یوٹیوب نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اعلان کیا کہ اب صارفین اپنا سالانہ ری کیپ براہِ راست یوٹیوب یا فراہم کردہ لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، جس میں 2025 میں اُن کی واچ ہسٹری پر اثر ڈالنے والے لمحات اور تخلیق کاروں کا خلاصہ موجود ہوگا۔

موسیقی کے شوقین صارفین کے لیے یوٹیوب میوزک ایپ میں الگ میوزک ری کیپ سیکشن بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی پسندیدہ موسیقی اور پوڈکاسٹس کا سالانہ جائزہ دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب کا یہ نیا فیچر صارفین کو سال بھر کی واچ ہسٹری دوبارہ دریافت کرنے کا ایک سادہ مگر دلچسپ موقع فراہم کرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.