sui northern 1

آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بند ہے: عطا تارڑ

آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بند ہے: عطا تارڑ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اب عظمیٰ خان کی ملاقات بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ملاقات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔
این ایف سی اجلاس ختم، اہم فیصلے ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جیل کے باہر قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں، جس نے قواعد کی خلاف ورزی کی اس کی ملاقات بند کی گئی ہے، اور سپرنٹنڈنٹ جیل پابند ہیں کہ وہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

sui northern 2

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جیل کے اندر ملاقاتیں کی جائیں اور باہر پروپیگنڈا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ خان نے باہر آ کر بتایا کہ وہ فرسٹریٹڈ اور غصے میں تھے، لیکن ملاقاتیں کرنے والے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملاقات کا مقصد حال احوال معلوم کرنا ہوتا ہے، لیکن بیرونی قوانین کی خلاف ورزی ریاست کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال یا تماشا برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں، اور پاکستان کی تاریخ میں کسی قیدی کو اتنی سہولیات نہیں دی گئیں، حتیٰ کہ کسی کو جاگنگ مشین فراہم نہیں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.