Gas Leakage Web ad 1

تحریک انصاف نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

تحریک انصاف نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

0

تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس سینیٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے جاری ہوا، جس میں سینیٹر ابڑو سے سات روز کے اندر تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاری روک دی

ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے کی واضح ہدایت دی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی جس پر وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی درج ہے کہ اگر سات روز کے اندر جواب جمع نہ کرایا گیا تو پارٹی اپنے آئینی اور تنظیمی اختیارات کے تحت ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق استعمال کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ترمیم کی منظوری کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور پارلیمانی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.