اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح تنازع کیس میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے یہ احکامات جاری کیے اور وائس چانسلر کی درخواست پر سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کیا۔
دسمبر 2025 آسمانی مناظر کے شوقین افراد کے لیے یادگار ہوگا
عدالت نے خاتون ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد سیشن کورٹ نے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے وائس چانسلر نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
وائس چانسلر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون ڈاکٹر کو جعلی نکاح کے ذریعے طویل عرصے تک دھوکے میں رکھا۔