دسمبر 2025 آسمانی مناظر کے شوقین افراد کے لیے یادگار ہوگا
دسمبر 2025 آسمانی مناظر کے شوقین افراد کے لیے یادگار ہوگا
دسمبر 2025 فلکیات کے شوق رکھنے والوں کے لیے غیر معمولی اور دلچسپ آسمانی سرگرمیوں سے بھرپور ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس دوران بین النّظامی دم دار ستارہ 3I/ATLAS زمین کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا، سالانہ جمنائیڈ میٹیئر شاور اپنے عروج پر ہوگا اور چاند و مشتری کا خوبصورت اقتران بھی آسمان کو دلکش رنگ دے گا۔
لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑےگئے سیکڑوں افرادکا ضمانتوں کیلئے عدالتوں میں رش لگ گیا
ماہرین فلکیات کے مطابق دم دار ستارہ 3I/ATLAS 19 دسمبر کو زمین سے تقریباً 274 ملین کلومیٹر کی دوری پر ہوگا۔ یہ فاصلہ اگرچہ بہت زیادہ ہے مگر اس کا قریب سے گزرنا سائنسی لحاظ سے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ یہ ستارہ زمین کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں اور 30 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ طاقتور ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی اہمیت اس وجہ سے بھی ہے کہ یہ ہمارے نظامِ شمسی کا حصہ نہیں بلکہ سورج کے دائرے سے باہر سے آنے والا ایک بین النّظامی جسم ہے۔
7 دسمبر کو چاند اور مشتری کا نایاب ملاپ نظر آئے گا جس میں دونوں اجرام آسمان پر ایک دوسرے کے بہت قریب دکھائی دیں گے۔ اگر موسم صاف ہو تو یہ منظر بغیر دوربین کے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
13 اور 14 دسمبر کی رات کو سالانہ جمنائیڈ میٹیئر شاور پوری شدت سے نمودار ہوگا جس میں ایک گھنٹے میں 120 تک ٹوٹتے تارے دکھائی دینے کا امکان ہے۔ بہتر مشاہدے کے لیے شہری روشنیوں سے دور اندھیرے مقامات موزوں رہیں گے۔
ماہرین کے مطابق مشاہدے کے دوران گرم لباس کا استعمال، کم شدت والی روشنی اور مناسب مقام کا انتخاب تجربے کو بہتر بنا سکتا ہے۔