Gas Leakage Web ad 1

انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

0

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء پیش ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹس فریز کرنے کے لیے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھیجا گیا تھا، جس پر اسٹیٹ بینک نے ان کے سی این آئی سی پر درج تمام اکاؤنٹس بند کر دیے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹس فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی اور پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.