Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکی میڈیا

پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکی میڈیا

0

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے طالبان کے ساتھ بڑھتے رابطوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
فری ٹکٹس کے تنازع پر موٹروے سب انسپیکٹر کی دھمکیاں، مقدمہ درج
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا، یوکرین جنگ اور افریقا کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ایشیا سے موصول ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طالبان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی اور سیاسی رابطہ کاری نے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ایک نئی فوجی محاذ آرائی کی طرف جاتے دکھائی دیتے ہیں، اور اس تناظر میں منگل کے روز مشرقی افغانستان میں ہونے والا فضائی حملہ اہم ہے جس میں 9 بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ سوگوار خاندان اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالتے نظر آئے۔

خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال نہ صرف سرحدی سکیورٹی کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے بلکہ علاقائی طاقتوں کے درمیان اثر و رسوخ کی نئی جنگ بھی نمایاں ہو رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.