sui northern 1

پاکستان اور مصر دہشتگردی کیخلاف متحد؛ سیاسی، دفاعی، معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور مصر دہشتگردی کیخلاف متحد؛ سیاسی، دفاعی، معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: پاکستان اور مصر نے دہشتگردی کے خلاف متحد ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور سیاسی، دفاعی اور معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

sui northern 2

مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ کی صورتحال زیر غور آئی اور پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور عالمی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک نے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

27 ویں آئینی ترمیم پر تشویش، پاکستان نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا بیان مسترد کردیا

اسحاق ڈار نے بتایا کہ بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے، دو طرفہ تجارت کے مواقع بروئے کار لانے اور پاکستان کی 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست مصر کو فراہم کرنے پر بھی بات ہوئی۔ مستقبل میں یہ فہرست 500 بزنس ہاؤسز تک بڑھائی جائے گی اور پاکستان مصر بزنس فورم قائم کیا جائے گا۔ پاکستان اور مصر وزارتی اجلاس آئندہ سال بلانے اور 2010 کے بعد پہلی بار جوائنٹ منسٹریل کمیشن اجلاس 2026 میں منعقد کرنے پر بھی متفق ہوئے۔

مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے کہا کہ پاکستان اور مصر کی دوستی باہمی مفاد اور احترام پر مبنی ہے اور دہشتگردی و انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا گیا، پاکستان نے غزہ جنگ بندی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، اور مصر فلسطین کے تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔

ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اسلام آباد اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی، حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کامیاب ماڈل کی مصر کو مکمل شیئرنگ کی پیشکش دی گئی اور اسلام آباد کے ساتھ مل کر انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف الازہر شریف کے پلیٹ فارم کے استعمال کی تجویز دی۔

مزید برآں، دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے لیے مشرقی یروشلم کو حمایت دینے، غزہ کی تعمیر نو میں پاکستان کی شرکت، توانائی، خوراک، تجارت، سرمایہ کاری، زرعی شعبے اور فارماسیوٹیکل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مصر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا اور اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.