sui northern 1

پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا، عطا اللہ تارڑ

پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا، عطا اللہ تارڑ

0
Social Wallet protection 2

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں جبکہ پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ عطا تارڑ کے مطابق افغان رجیم کی کمزوریوں کے باعث سرحدی دراندازی میں اضافہ ہوا ہے اور اسے روکنے کے لیے فوج کارروائیاں کر رہی ہے۔

sui northern 2

پختونخوا حکومت کا ہری پور ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی اور افغانستان سے جاری دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا۔ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں سیاسی لوگوں کا دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ موجود ہے اور صوبے میں 4 ہزار سے زائد دہشتگردی کے مقدمات میں سزائیں نہیں ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے اور تحریک انصاف کی کارکردگی پورے صوبے میں صفر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کھلے عام چل رہی ہیں جبکہ شہباز شریف اصلاحات کر رہے ہیں اور کے پی حکومت مافیا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گرفتار ہوتے ہیں مگر صوبائی حکومت کے پاس مقدمات لڑنے کی صلاحیت موجود نہیں، دہشتگردوں کو مقامی علاقوں میں پناہ ملتی ہے اور غیر قانونی ٹھیکوں کے ذریعے پہاڑ کاٹے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کو متنازع بنانے کی کوششیں بے بنیاد ہیں۔ عطا تارڑ نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں 9 مئی کو جتھوں کے ساتھ موجود تھیں اور منصوبہ ساز جلد قانون کے سامنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت دہشتگردی کے خلاف ایک مذمتی بیان تک نہیں دیتی، ایک ملک کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے مگر ان کے طرزِ عمل سے اس سے محبت جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھارتی چینلز پر جا کر نہ شہداء کی بات کرتی ہے اور نہ ہی کشمیریوں کا ذکر، انہیں پاکستان کی کامیابیاں برداشت نہیں ہوتیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک اندر سے کمزور ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.