Gas Leakage Web ad 1

بارشیں اور برفباری، خشک سردی کے خاتمے کی نوید سنا دی گئی

بارشیں اور برفباری، خشک سردی کے خاتمے کی نوید سنا دی گئی

0

محکمہ موسمیات نے کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خالی پیٹ پانی پینے کے فوائد
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔ کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ دسمبر سے ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گلگت بلتستان، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، جبکہ چھ دسمبر کو بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ 6 سے 10 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، ماہرین کے مطابق فعال شمال مغربی ہوائیں اور بخیرہ عرب کی نمی اس بارش کے طویل سلسلے کا سبب بنیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.