sui northern 1

بلیک فرائیڈے پر اسکیمز: ایمیزون نے صارفین کو خبردار کر دیا

بلیک فرائیڈے پر اسکیمز: ایمیزون نے صارفین کو خبردار کر دیا

0
Social Wallet protection 2

ایمیزون نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر اپنے 300 ملین سے زائد صارفین کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن خریداری کے دوران دھوکا دہی اور اسکیمرز سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

sui northern 2

خالی پیٹ پانی پینے کے فوائد

ایمیزون نے ای میل کے ذریعے صارفین کو بتایا کہ ڈیلیوری یا اکاؤنٹ کے مسائل کا دعویٰ کرنے والے جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں۔ سوشل میڈیا پر فریق ثالث کے اشتہارات اور پوسٹس سے دور رہیں جو اصل آفرز کی طرح دکھائی دیتی ہیں اور ہمیشہ براہِ راست ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے ہی آفرز چیک کریں۔ غیر سرکاری چینلز سے آنے والے پیغامات جو پاس ورڈ یا ادائیگی کی معلومات طلب کریں، ان پر یقین نہ کریں۔ مشکوک لنکس سے دور رہیں جو آپ کو جعلی ویب سائٹس پر لے جا کر اکاؤنٹ کی معلومات چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایمیزون نے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ خریداری ہمیشہ محفوظ ذرائع سے کریں اور کسی مشکوک رابطے کی صورت میں فوری رپورٹ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.