آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو حوالات میں ہی رکھا جائے گا اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پر رہا نہیں کیا جائے گا۔ گرفتار افراد صرف عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد ہی رہائی پا سکیں گے۔
پاکستان میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے، وزیر اعظم
ٹریفک ریکارڈ کے مطابق اس وقت 1390 افراد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہیں۔ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئی تو ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا پڑے گا۔
آئی جی پنجاب نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے تاکہ صوبے میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر ہو سکے۔