Gas Leakage Web ad 1

مریخ پر بجلی کڑکنے کے حوالے سے سائنسدانوں کا نیا دعویٰ

مریخ پر بجلی کڑکنے کے حوالے سے سائنسدانوں کا نیا دعویٰ

0

ماہرین فلکیات کے مطابق مریخ پر بجلی کڑکنے کا منظر پہلی بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناسا کا پرزرویرنس روور، جو 2021 میں مریخ کی سطح پر اتارا گیا تھا، چار برس سے جیزیرو کریٹر کے علاقے میں حیاتیاتی علامات کی تلاش میں مصروف ہے۔ اس دوران روور پر نصب سپر کیم آلے کے ذریعے حاصل کی گئی آڈیو اور الیکٹرومیگنیٹک ریکارڈنگ میں مریخ پر بجلی کی گرج چمک کا ثبوت سامنے آیا۔
محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت کی مزید تصدیق کے لیے مستقبل میں زیادہ حساس کیمرے اور ایٹماسفیئرک ڈسچارج کی پیمائش کے نئے آلات مریخ کی جانب بھیجے جا سکتے ہیں۔

فرانس کی محققین کی ایک ٹیم نے ناسا کے روور کی جانب سے دو مریخی سالوں، یعنی 1374 زمینی دنوں، کے دوران حاصل کی جانے والی 28 گھنٹوں کی آڈیو ریکارڈنگز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ماہرین کو معلوم ہوا کہ مریخ پر الیکٹریکل ڈسچارجز کا براہِ راست تعلق مریخی آندھیوں اور مٹی کے طوفانوں سے ہوتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.