Gas Leakage Web ad 1

بھارت نے پاکستانی ڈرامے بلاک کردیے

بھارت نے پاکستانی ڈرامے بلاک کردیے

0

بھارت نے پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے خوف کی وجہ سے پاکستانی ڈراموں کو نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستانی کانٹینٹ آگے نکل جائے گا۔
اسلام آباد میں تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار لڑکی جاں بحق
فرحان سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی پلیٹ فارمز کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نئی نسل ڈرامے پسند کرتی ہے اور سرحد پار ناظرین بھی پاکستانی سیریلز دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں بہت پسند ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بھی اس صورتحال کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پاکستانی ڈرامے بھارت میں پہلے سے ہی بے حد مقبول ہیں اور وہاں انہیں باقاعدگی سے دیکھا جاتا ہے۔ بھارت کے متعدد نامور اداکار اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی کئی بار پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرچکی ہیں اور اپنے پروڈکشن ہاؤسز کو اسی طرز کی کہانیاں بنانے کا مشورہ دے چکی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.