لاہور میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
3 طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک موثر نہیں ہے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
محمد وسیم نے تھائی باکسر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ بارہ راؤنڈز تک جاری رہنے والی فائٹ میں انہوں نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا اور حریف کے حملوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ اپنی جیت انہوں نے پاکستانی آرمی کے شہدا کے نام کی۔
فائنل میں دونوں باکسرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، تاہم محمد وسیم پورے مقابلے کے دوران پراعتماد رہے اور اپنے اعصاب پر مکمل قابو رکھا۔
اپنی فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے باکسنگ دیکھنے آنے والوں کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی اور پنجاب حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کا آج آخری روز تھا جس میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا۔