اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے۔
ججوں کو قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑے ہونا چاہیے، جسٹس جمال مندوخیل
کیس اس وقت آخری مرحلے میں ہے اور اسٹیٹ کونسل کی جانب سے استغاثہ کے تمام گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ہدایت دی کہ اگر ملزمان جواب نہ دیں تو استغاثہ خود جواب جمع کرائے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ پراسکیوشن 4 دسمبر تک 342 کا سوال نامہ جمع کروائے اور اسی دن کیس کی سماعت دوبارہ ہو گی۔