sui northern 1

آئی ایم ایف نے حکومتی نظام کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

آئی ایم ایف نے حکومتی نظام کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے ضمنی انتخابات اور حکومتی طرزِ حکمرانی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس میں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ کی اہمیت ختم کر دی گئی ہے اور حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام کے ووٹ کا حق سلب کر لیا گیا۔ ان کے مطابق حکومت جس طرح ملک چلا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی کھلے عام اس کی نشاندہی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ہزاروں ارب روپے کی کرپشن ہو، وہاں صورتحال کا اندازہ خود ہی لگایا جا سکتا ہے۔

sui northern 2

کابل میں امیر متقی نے بتایا ٹی ٹی پی کے چندلوگوں کوگرفتارکیا ہے، ان پر واضح کیا چند سو کی گرفتاری کافی نہیں: وزیر خارجہ

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں عوامی نمائندوں کو زبردستی دوسری جماعت میں شامل کیا گیا اور اپوزیشن تقریباً ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد عوام نے خود آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے، قانون کی کتابوں کی وقعت ختم کر دی گئی ہے، اور بانی پی ٹی آئی بدستور ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما تیمور جھگڑا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے عدلیہ کی آزادی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر سینسر شپ لگانے سے عوام کے ذہنوں کو نہیں بدلا جا سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضمنی انتخابات میں شفافیت نہیں تھی، این اے 18 جیسے بڑے حلقے میں فارم 45، 46 اور 47 تاحال جاری نہیں کیے گئے، جبکہ نتائج کے مطابق چند حلقوں میں واضح برتری کے باوجود حتمی نتائج سامنے نہیں آئے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ وہ ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس میں ڈبے میں ڈالا گیا ووٹ ہی باہر نکلے، لیکن الیکشن کمیشن کی کارکردگی اس معیار پر پوری نہیں اترتی۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 اب ملک کی ’’سب سے بڑی گالی‘‘ بن چکا ہے، اور الیکشن کے نام پر اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.