سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے فیصلوں میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ صرف آئین کو بالادست سمجھیں اور فیصلوں میں ذاتی مفادات کو شامل نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کو اپنی تمام تر توانائیاں سائلین کو انصاف فراہم کرنے پر صرف کرنی چاہئیں، کیونکہ یہی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔