sui northern 1

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا ردعمل، اہم اعلان کردیا

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا ردعمل، اہم اعلان کردیا

0
Social Wallet protection 2

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کیا۔

sui northern 2

عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد انہوں نے نہ کوئی نیا مواد بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔

ملکی معاشی صورت حال کیسی ہے؟ وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کرکے غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔

عروب جتوئی کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے اور دو روز قبل انہیں تین ماہ بعد جیل سے رہا کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.