sui northern 1

عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے: شرجیل میمن

عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے: شرجیل میمن

0
Social Wallet protection 2

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئی تھیں، بلاول بھٹو اس طرح اقتدار میں نہیں آئیں گے بلکہ عوام کے ووٹوں سے آئیں گے۔

sui northern 2

ملکی معاشی صورت حال کیسی ہے؟ وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کریں گے، کسی اور طریقے سے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ناخن تک نہیں ٹوٹا لیکن وہ پھر بھی شور مچا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دو ڈھائی سال کی جیل میں بانی پی ٹی آئی اپنے دشمنوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ایسی حرکات نہیں کرنی چاہئیں اور ملک کے مسائل کو ملک کے اندر ہی رکھنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.