پاکستان نے عالمی سطح پر اہم فتح حاصل کی ہے کیونکہ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں بھارتی وفد عین موقع پر دستبردار ہوگیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق مباحثے میں جنرل (ر) زبیر حیات، حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل پاکستان کی نمائندگی کے لیے لندن میں موجود تھے، جبکہ بھارتی وفد مباحثے میں شریک ہونے کی ہمت نہ کر سکا اور پاکستان بلا مقابلہ فتح یاب ہوا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف بھڑکانے کی حکمت عملی کے باوجود عالمی فورم پر جواب دینے کی بجائے راہِ فرار اختیار کی۔ آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانبدار فورم پر دستبرداری نے بھارتی موقف کی کمزوری واضح کر دی۔
ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ بھارتی رہنما ٹی وی پر شور مچاتے ہیں لیکن عالمی مباحثے میں جواب دینے سے گھبراتے ہیں۔ آکسفورڈ میں بھارتی طلباء کی اکثریت کے باوجود وفد نے ووٹ دینے سے انکار کیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی وفد نے مباحثے کو خود ہی سبوتاژ کر کے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کی کوشش کی، اور اس اقدام نے بھارتی عوام کے سامنے کئی سوالات کو جنم دیا۔